ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ائیرپورٹ سے کروڑوں کے موبائل فونز کلئیر، انسداد اسمگلنگ سیل نے دھر لیا

اسلام آباد سے نعمان مقصود

اسمگلرز کروڑوں روپے کے موبائل فونز دوبئی سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کلیئر کروانے میں کامیاب ہوگئے لیکن ایئرپورٹ سے باہر آتے ہی محکمہ کسٹمز کے انسداد اسمگلنگ سیل نے دھر لیا۔

محکمہ کسٹمز کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب خفیہ اطلاع پر محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ سیل نے ایئرپورٹ سے نکلنے والے تین مسافروں کے سامان کو قبضے میں لے کر تلاشی لی تو سامان سے۔۔ کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کر لیں۔۔ سپریٹنڈنٹ کسٹمز، انسداد سمگلنگ سیل علی حیات کے مطابق دوبئی سے اسلام آباد پہنچنے والے تین گرفتار مسافروں میں رمضان،یعقوب اور اعجاز شامل ہیں۔برآمد کیے گئے 123 موبائل فونز میں، آئی فونز، سامسنگ اور اوپو موبائلَ شامل ہیں۔جبکہ آئی پیڈز، میک بکس، ایئر پادز، لیپ ٹاپ، سری ونگلز، سمارٹ واچز اور الیگزا بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔محکمہ کسٹمز نے پکڑا گیا سامان کسٹم گودام منتقل کر دیا ہے۔

پکڑے گئے سامان کی مالیت ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد ہے بتائی جا رہی ہے،زرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان سے تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ہینڈلرز ہیں جنہیں دوبئی سے اسلام آباد کی ٹکٹ کا لالچ دے کر استعمال کیا گیا تھا۔ کیس کے اصل ملزمان تک پہنچنے کے لیے محکمہ کسٹمز نے متعلقہ حکام سے رابطہ کر لیا ہے اور ان تک پہنچنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں