ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کے گولڈن مین کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

کراچی کے رہائشی احسان کاظمی عرف گولڈن مین کو وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے”گولڈن مین“ کووزیراعلیٰ آفس میں اپنا مہمان بنا لیا۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی دعوت پر”گولڈن مین“ وزیراعلیٰ آفس پہنچے اور ملاقات کی ۔حمزہ شہباز نے ”گولڈن مین“ سے منفرد کام اپنانے کی وجہ دریافت کی جس پر گولڈن میں نے بتایا کہ
میرے تین بھائی اور تین بہنیں ہیں
بہن بھائیوں کی خاطر ”گولڈن مین“ بن کر روزی کماتا ہوں۔کپڑوں او رچہرے پر سنہرے رنگ کا پینٹ خود کرتا ہوں۔
آپ نے دعوت پر بلایا جس پر شکر گزار ہوں
”گولڈن مین“ کی خواہش پر وزیراعلیٰ نے اس کی شرٹ پر آٹوگراف دئیے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب کے کسی بھی حصے میں کام کرنے کی اجازت دے دی۔احسان کاظمی عرف گولڈن مین نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو اجرک او رٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں