مریم نواز کے حوالے سے عمران خان کے غیر سنجیدہ بیان پر مسلم لیگ(ن) کی خواتین ارکان نے مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل،حناپرویز بٹ اور سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ یہ ایوان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مریم نواز کے متعلق گھٹیا الفاظ کی مذمت کرتا ہے۔عمران خان کے اس بیان سے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔عمران خان نے مریم نواز نہیں پنجاب کی تمام بیٹیوں کی تذلیل کی ہے۔پاکستان کی سیاست میں ذاتیات کی پر حملوں کا کلچر شرمناک ہے۔ اس شرمناک بیان پر کسی لیگی کارکن نے ردعمل دیا تو اسکے ذمہ دار بھی عمران خان ہونگے۔عمران خان اپنے غیر سنجیدہ بیان پر فوری معافی مانگیں۔