ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کا ریڈ زون پھر سیل کیوں کیا گیا؟

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کر لیا۔اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا۔وفاقی حکومت کی پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کے پیش نظراسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینر لگاکر سیل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آج رات تک ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا جائے گا۔ریڈزون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا چھوڑا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئیں۔دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔پولیس ،ایف سی اور رینجرز اہلکار بھی طلب کیے جائیں گے ۔
آج رات سے دیگر صوبوں سے نفری پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ آج ہی قیدی وینز،واٹر کینن اور دیگر سامان پولیس کو فراہم کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں