وفاقی حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے نمٹنے کیلئے پلان تیارکرلیا۔ مجموعی طور پر دھرنا شرکاء کی سیکورٹی کے لئے بائیس ہزار اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے دیگر صوبوں سے نفری مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے 8ہزار پنجاب کانسٹیبلری،دو ہزار اینٹی رائٹ ہونٹ اہلکار طلب کرلیے ہیں۔ اسی طرح سندھ سے بھی دو ہزار پولیس اہلکار طلب کرلئے گئے ہیں۔
پانچ سو خواتین اہلکار بھی سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔ چار ہزار رینجرز اہلکار بھی دھرنا شرکاء سے نمٹنے کے لئے طلب کرلئے گئے۔ مختلف صوبوں سے 100 قیدی ویگنیں بھی منگوائی جائیں گی۔
مشتعل مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کے 15 ہزار شیل بھی طلب کئے گئے ہیں۔ تمام صوبوں کی نفری مکمل کمانڈ سسٹم سمیت طلب کیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پولیس حکام کی مشاورت سے اپنی تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوادیں۔