ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضلع خیبر کے جنگلات میں آگ لگ گئی

ضلع خیبر کی وادی تیرہ میں بازگڑھ کے پہاڑوں پر بھی جنگلات میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے جنگل کے چار کلو میٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، قابو پانے میں مشکلات ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی، ریسکیو اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ گزشتہ روز دوپہر میں لگی تھی، آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہیں سکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں