ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔پولیس نے ریڈ 112 سی ماڈل ٹاؤن کیا گیا۔ساجد نامی پی ٹی آئی ایکٹیوسٹ کے گھر کی چھت سے فائر کیا گیا جو کمال احمد کانسٹیبل کی چھاتی میں لگا، کوشش کے باوجود زخمی کانسٹیبل جانبر نہ ہوسکا۔قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کانسٹیبل کمال تھانہ ماڈل ٹاون میں تعینات تھا۔ کمال کے 3 بچے ہیں۔ وزیر داخلہ ، وزیر اعلی پنجاب پنجاب نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور آئی جی پنجاب کو ذمہ داران کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔