اینکر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم عدالت نے روک دیا

معروف اینکر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم عدالت نے روک دیا ہے. عامر لیاقت کے
بیٹے اور بیٹی نے قبر کشائی سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں‌ اپیل دائر کی تھی.
سندھ ہائی کورٹ نے موت کی جاننے کے لیے پوسٹ مارٹیم کے لیے قبر کشائی کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع
جاری کر دیا ہے.

خیال رہے عامر لیاقت کا کراچی میں مین سوسائٹی آفس کے سامنے اپنے گھر میں‌ 9 جون کو انتقال ہوا تھا. انتقال کو لے
کر لوگ طرح طرح کی باتیں بنا رہے ہیں لیکن اب سندھ ہائی کورٹ‌ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ معطل کر کے فیملی
کو ریلیف فراہم کر دیا ہے.

عامر لیاقت حسین اپنے دور کی انتہائی ہر دلعزیز شخصیت ہوا کرتے تھے پاکستان میڈیا کی تاریخ میں‌ جتنی شہرت
اور عزت عامر لیاقت کے حصہ میں آئی شائد کوئی اس کے قریب قریب بھی نہیں پہنچ سکے گا.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں