ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی ورلڈ جونیئر اسکواش چمپیئن شپ میں نے بھارت کو 0-2 سے شکست

فرانس کے شہر نینس میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چمپیئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو باآسانی 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ورلڈ اسکواش ٹوئٹر کے مطابق جونیئر چمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں پاکستان اور مصر کی ہیں۔

پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔

— فوٹو: اسکرین شاٹ / ورلڈ اسکوائش فیڈریشن یوٹیوب

نور زمان نے بھارتی حریف کو 12-14، 8-11، 4-11 سے شکست دی۔

اسی طرح پاکستان کے حمزہ خان نے بھارت کے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔

Image

پانچ سیٹ پر مشتمل میچ کے پہلے اور دوسرے سیٹ میں حمزہ خان نے حریف کو 6-11 اور 10-12 سے مات دی۔

بھارتی کھلاٹی ارناوو سارن نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں حمزہ خان کو 1-11 اور 6-11 سے شکست دے کر کم بیک کیا۔

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں حمزہ خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 5-11 سے شکست دی۔

پاکستان کی 0-2 سے فیصلہ کن برتری کے بعد دونوں ٹیموں نے تیسرا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں ہفتے کو مصر سے ٹکرائےگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3 بجے شروع ہوگا۔

— فوٹو: ٹوئٹر

منبع: ڈان نیوز

The post پاکستان کی ورلڈ جونیئر اسکواش چمپیئن شپ میں نے بھارت کو 0-2 سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں