پیمرا نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کی نشریات بند کرادی

پیمرا اتھارٹی کا 174واں اجلاس چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی صدارت پیمرا ہیڈکوارٹرز
اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اتھارٹی نے بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ کو جاری شدہ لائسنس سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ اتھارٹی
کو بتایا گیا کہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری شدہ لائسنسز اتھارٹی سے 2017ء میں 131ویں اجلاس میں منسوخ کر دیئے تھے۔ لائسنسز کی منسوخی وزارتِ داخلہ کی جانب سے سیکورٹی کلیئرنس جاری نہ کرنے کی وجہ سے کی گئی۔ اس ضمن میں اتھارٹی کا حکم نامہ کمپنی ہٰذاکی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں زیرِ التوا رہااور چینلزنے اپنی نشریات جاری کئے رکھیں۔

تاہم سندھ ہائی کورٹ نے زیرِ التوا کیس کو 2021ء میں نمٹا دیا۔ دوران سماعت پیمرا کے وکیل نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ اگر وزارت داخلہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈکی سیکورٹی کلیئرنس جاری نہیں کرتی تو پیمرا دونوں چینلز (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ)کی نشریات چلانے کی اجازت نہیں دے گا۔

لہٰذا آج کی میٹنگ میں اتھارٹی نے تمام ریکارڈ عدالتی حکم نامہ اور وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلوں کا جائزہ لیتے ہوئے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کو جاری لائسنسز (بول نیوز اور بول انٹرٹینمنٹ) کے چینلز کی نشریات فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں