لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے گھنا ﺅنے فعل پرردعمل دیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رضوان نے بیان جاری کیا اور سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کی۔
https://www.instagram.com/p/Cnv8KIXvV2d/?utm_source=ig_web_copy_link
کرکٹر نے لکھا کہ ‘قرآن پاک اللہ تعالی کا کلام ہے، یہ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کا دل اور روح ہے’۔