ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک ہفتےمیں 26 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ایک ہفتےمیں منہگائی کی شرح میں 1.80فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد شرح 46.65 فیصد ہوگئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں 26 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ رکارڈ کیاگیا، ٹماٹر 41 روپے85 پیسےفی کلو مزید مہنگا ہوکر سینچری مکمل کرگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا 769 روپے 12 پیسے مزید مہنگا ہوا، ملک میں آٹے کا تھیلا اوسطا 2586 روپے 37 پیسے تک پہنچ گیا۔کیلے 21 روپے 57 پیسے فی درجن، چائے کا پیکٹ 34 روپے 37 پیسے مہنگا ہوا۔

مٹن(بکرے کا گوشت) 13 روپے 78 پیسے اور دال ماش ساڑھے چھ روپے فی کلومہنگی ہوئی ۔بیف(گائے کا گوشت) 6 روپے 31 پیسے فی کلو، اڑھائی کلو گھی کا ٹن 8 روپے 84 پیسے مہنگا ہوا جبکہ چینی، دہی دودھ، چاول بھی مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔چکن 32 روپے 85 پیسے فی کلو، سرخ مرچ پیکٹ 5 روپے سستا ہوا، لہسن 4 روپے 59 پیسے ، دال چنا 2 روپے 70 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔دال مونگ، دال مسور، انڈے اور پیاز بھی سستے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابقایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں