ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نروس ہونے کے باعث نئے کھلاڑی اچھا پرفارم نہیں کرسکے، شاداب خان

شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیم افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں اچھا نہیں کھیلی۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ امید ہے کم بیک کریں گے۔ہم نئے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے تھے، نئیک ھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی نروس ہونے کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔مگر ان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی ۔دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج بروز اتوار کو شارجہ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان ٹیم افغانستان کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 27 مارچ کو کھیلے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں