ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بھی نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کا امکان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20سیریز میں بھی نوجوان کرکٹرز کو موقع دینے کے فیصلے پر از سر نو غور کرے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  افغانستان کی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20سریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب افغانستان کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد اس پلان پر از سر نو غور کیے جانے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی 20سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام کرایا جانا تھا اور ون ڈے سیریز میں ان کو شامل کیے جانے کا امکان تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک رائے یہ بھی پائی جاتی ہے کہ چونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، اس لیے پلان کے مطابق پاکستان بھی نوجوان کھلاڑی کھلائے۔

ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کو اعتماد ملے گا اور وہ اچھا پرفارم کریں گے۔پلان کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو ہی موقع دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 5ٹی 20میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، جس کا آغاز 14اپریل سے لاہور میں ہو گا جب کہ ٹی 20میچز کے بعد 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف بابر اعظم ، فخر زمان ، محمد رضوان ، شاہین آفریدی اور حارث روف کو آرام دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں