ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے پر پیشرفت نہ ہو سکی

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا میں ون ڈے میچز شامل کرنے کے معاملے پر پیشرفت تاحال نہ ہو سکی۔

پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز کے درمیان چند ہفتے قبل ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے ٹیسٹ سیریز میں ون ڈے میچز شامل کرنے سے متعلق بات ہوئی تھی تاہم ابھی تک اس معاملے پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

حکام کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اگلے چند روز میں اس معاملے پر حتمی بات چیت ہوگی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کی تجویز کو ختم نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے جولائی میں سری لنکا کا طے شدہ دورہ کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں