ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا: قرض کی حد بڑھانے کے بل کی سینیٹ سے حتمی منظوری

امریکی سینیٹ نے قرض کی حد بڑھانے اور بجٹ میں کٹوتیوں کے پیکج کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ صدر جو بائیڈن اس بل پر جلد دستخط کرکے اسے قانون کا درجہ دے دیں گے۔

جمعرات کو بل کی منظوری کے بعد سینیٹ کے اکثریتی لیڈر چک شومر نے اپنی تقریر میں بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی عوام، صدر جو بائیڈن اور اپنی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس پر زور دیا کہ اس حتمی بل میں ڈیمو کریٹس ایسے بہت سے اخراجات برقرار رکھنے میں کامیاب رہےہیں جنہیں ری پبلکنز نے چیلنج کیا تھا۔

سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعدسی این این سمیت امریکی نیٹ ورکس پر شروع ہونے والےتجزیوں میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ اپنی تقریر میں چک شومر نے ایک بار بھی ایوان کے اسپیکر کیون میکارتھی کا نام نہیں لیا۔

میکارتھی نے ری پبلکن پارٹی کے شک وشبہ کے شکار ، سخت مؤقف رکھنے والے ارکان کو ایوان میں بل کی منظوری کے لیے قائل کرنے کے لیے سخت تگ و دو کی تھی۔


ڈیڈ لائن سے قبل اس بل کی منظوری کو ایک تبا ہ کن بحران کے ٹل جانے سے تعبیر کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اگر یکم جون تک قرض کی حد بڑھانے کے بل کی منظوری نہ دی گئی تو ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے جس کے اثرات نہ صرف امریکہ میں محسوس کیے جاتے بلکہ عالمی معیشت بھی اس سے بری طرح متاثر ہوتی۔

صدر بائیڈن کے دستخطوں کے بعد اس بل کو قانون کا درجہ مل جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں