اسد شفیق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
لاہور:قومی ٹیم کے بلے باز ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر مڈل آرڈر بلے باز کو ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی دباؤ نہیں مصباح الحق بہترین کپتان رہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خوش قسمت محسوس کرتے ہوئے سلیکشن کمیٹی میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے37سالہ اسد شفیق نے 191 فرسٹ کلاس میچز میں 12042رنز جبکہ 162 لسٹ اے میچز میں 5784 رنز بنائے مجموعی ٹی ٹوینی میچز میں اسد نے 127میچز کھیل کر 2698 رنز اسکور اپنے نام کئے ہیں۔
اسد شفیق نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 77 ٹیسٹ ، 60 ایک روزہ بین الاقوامی اور 10 ٹی ٹوئنٹی کھیلے۔