ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیو وائرس پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا، 30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024 میں حاصل کیے گئے۔
بلوچستان میں پولیو وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا جبکہ کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ خیبر پختونخواہ میں پشاور جبکہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور ڈیرہ غازی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ برس پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ رواں برس جنوری کے مہینے میں اب تک 28 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
ذرائع: ایکسپریس نیوز

The post پاکستان بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں