ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرفراز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے مستعفی، نیا کپتان مقرر

شفقنا اردو: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بحثیت کھلاڑی پی ایس ایل 9 میں ایکشن میں ہوں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کوچ شین واٹسن کی تجویز پر کپتانی سے دسبتردار ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 9 کے لیے رائیلی روسو کو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ سرفراز احمد خود ٹیم کی کپتانی سے بریک لینا چاہتے ہیں کوچ شین واٹسن ٹیم منیجمنٹ سے رائے لیکر نئے کپتان کا فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز احمد نے اپنی کپتانی میں 2019 کا ٹائٹل جتوایا تھا جبکہ2016 اور 2017 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فائنل کھیل چکی ہے۔
بشکریہ: اردو جیو نیوز

The post سرفراز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے مستعفی، نیا کپتان مقرر appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں