کھیل

ہیش ٹیگ بائیکاٹ پی ایس ایل / سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں بنا؟

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے میچز اس وقت لاہور اور ملتان میں کھیلے جا رہے ہیں۔ لیکن اس بار یہ اسپورٹس ایونٹ شائقین کی زیادہ توجہ حاصل نہیں کر پایا ہے بلکہ ابتدا ہی میں اسے بائیکاٹ مہم کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

پی ایس ایل پر کرکٹ لورز کی کم توجہ کی وجہ ملک کی سیاسی صورتِ حال سمجھی جا رہی ہے۔ لیکن مبصرین کے خیال میں اس کے پیچھے اور بھی کئی اسباب ہیں جن میں سب سے اہم سرکاری ٹی وی پر اس ایونٹ کا نشر نہ ہونا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کو اس بار پی ایس ایل انتطامیہ نے اپنے براڈکاسٹنگ پارٹنرز میں شامل نہیں کیا جس کی وجہ سے پی ٹی وی اسپورٹس پر پی ایس ایل نائن کے میچز نہیں دکھائے جا رہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ پی ایس ایل‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ بائیکاٹ کی یہ مہم نہ تو پی ٹی وی پر پی ایس ایل میچز نشر نہ ہونے سے متعلق ہے اور نہ ہی کسی کھلاڑی سے جڑا کوئی تنازع اس کا محرک ہے۔

اس ہیش ٹیگ کے پیچھے وہ صارفین ہیں جن کے خیال میں پی ایس ایل کی انتظامیہ کو ایک انٹرنیشنل برینڈ ‘کے ایف سی’ کو بطور اسنیکس پارٹنر منتخب نہیں کرنا چاہیے تھا۔

The post ہیش ٹیگ بائیکاٹ پی ایس ایل / سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں بنا؟ appeared first on شفقنا اردو نیوز.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button