کھیل

آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، محسن نقوی

ڈبلن:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی قبول نہیں کررہا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ساتھ ہی کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں، آخری بال تک مقابلہ کریں، مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت، پروفیشنل اور بہترین ہیں، قومی ٹیم کا بالنگ اٹیک شاندار ہے، فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button