کھیل

ٹیم میں بڑی سرجری کی بجائے خود ساختہ سرجن محسن نقوی مستعفی ہوں، جے یو آئی ف کا ردعمل

major medicine in team

لاہور: جمعیت علما اسلام (ف ) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما جے یو آئی حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ مستعفی ہو۔

یہ بھی پڑھیں:  https://www.jasarat.com/2024/06/10/mohsinnaqvi-7/

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے، خود ساختہ سرجن چیئرمین بورڈ کے ذریعے سرجری نہیں ملک و قوم کی گردن کٹے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے، محسن نقوی اتنے ہی باصلاحیت ہیں تو انہیں بنانے والے اپنا عہدہ بھی ان کو دے دیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button