ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی:وہاب ریاض اور عبدالرزاق فارغ

لاہور: ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کرکٹرز آئندہ سلیکشن معاملات میں شامل نہیں ہوں گے۔ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے جب کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔

یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر مینجر ذمے داری نبھانے والے وہاب ریاض کو اس عہدے سے بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ کسی سینئر کرکٹر یا بیورو کریٹ کو اب قومی ٹیم کا نیا مینجر بنایا جاسکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں