ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط، جامع پلان تیار

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے ملاقات کی، پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بیٹنگ، بولنگ خصوصا فیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے تاہم اچھے کمبینیشن کا فقدان ہے۔ محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے ۔کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔غیر ملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے بھی آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں