ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لنکا پریمیئر لیگ ، کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے شکست دیدی

ڈمبولا (اسپورٹس ڈیسک)لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے شکست دے دی، جافنا کنگز کا 225 رنز کا ہدف کینڈی فالکنز نے 19ویں اوور میں حاصل کرلیا، دنیش چندی مل کو 89 رنز کی اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جافنا کے اوپننگ بیٹر پاتھم نسانکا کی شاندار سنچری بھی رائیگاں گئی۔ گزشتہ روز ڈمبولا میں کھیلے گئے ایل پی ایل کے 11ویں میچ میں جافنا کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز کا بڑا ا سکور کیا۔
، اوپنر پاتھم نسانکا نے شاندار سنچری ا سکور کی، وہ 59 بالوں پر 119 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 16 چوکے شامل ہیں، یہ کسی بھی بلے باز کی لنکا پریمیئر لیگ میں سب سے بڑی اننگز ہے۔دیگر بلے بازوںمیں ریلی روسو 18 گیندوں پر 41 ، کوسل مینڈس 26 ، اویشکا فرنینڈو 16 اور فیبین ایلن 10رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کینڈی فالکنز کے بولر داسن شناکا نے 3 جبکہ دشمانتھا چمیرا اور رمیش مینڈس نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔ کینڈی فالکنز نے جافنا کنگز کا 225 رنز کا بڑا ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 18.2 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، اوپننگ بلے ب از دنیش چندیمل نے 37 گیندوں پر 89 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔ کمیندو مینڈس 36 گیندوں پر 65 اور اینجلو میتھیوز 13 گیندوں پر 29 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ جافنا کنگز کی طرف سے تبریز شمسی نے 2 اور پرامود مدوشن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس میچ میں شکست کے باوجود جافنا کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ کینڈی فالکنز کی ٹیم پانچویں پوزیشن پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں