کھیل

پاک آرمی ہیلی کاپٹر کا کامیاب آپریشن، کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا گیا

mountaineers were rescued

اسکردو: پاک آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاکستانی کوہ پیماؤں کا کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

پاک آرمی نے پاکستانی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا،گزشتہ روز 4 پاکستانیوں کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ  دنیا کی 12ویں اور پاکستان کی چوتھی سب سے اونچي چوٹی براڈ پیک  کو سر کیا۔ جن میں انم عزیر اور عماربٹ بھی شامل تھے، انم عزیر اور عمار بٹ سبمٹ کے دوران فراسٹ بائٹ اور سنو بلینڈنس کا شکار ہوئے۔

پاک آرمی سے ریسکیو کے لئے اپیل کی جس کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی ہیلی کاپٹر نے دونوں کو ریسکیو کیا۔ کوہ پیماؤں نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انسانی ہمدردی کے بناء پر فوراً ان کو ریسکیو کر کے اسکردو پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button