کھیل
امپائرز اور میچ ریفریز کی سالانہ ورکشاپ آج سے شروع ہوگی
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ آج اور کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں امپائرز اور میچ ریفریز کے لیے 2 روزہ ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر احسن رضا اور آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل امپائر آصف یعقوب ورکشاپ کا انعقاد کریں گے جس میں 59 شرکاء شرکت کریں گے۔ ورکشاپ کا مقصد امپائرز اور میچ ریفریز کو پلیئنگ کنڈیشنز، ضابطہ اخلاق، لباس اور سازوسامان کے ضوابط اور کرکٹ میچوں کو نگرانی سے متعلق دیگر معاملات میں ہونے والی ترامیم سے آگاہ کرتے ہوئے عصر حاضر کے تقاضوں کے لیے تیار کرنا ہے۔