کھیل
ورلڈ کپ اینڈ ورلڈ روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ تھائی لینڈ میں ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی) ورلڈ کپ اینڈ ورلڈ روپ اسکیپنگ چیمپئن شپ 15 اگست سے تھائی لینڈ میں شروع ہو گی۔ پاکستان روپ اسکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور پاکستان سے 10 جمپرز شرکت کریں گے۔ ان کھلاڑیوں کا انتخاب گزشتہ دنوں 3 روزہ اوپن ٹرائلز کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر کیا تھا۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں تربیتی کیمپ منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں جاری ہے جس میں کھلاڑی بھرپور تربیت حاصل کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کو قومی ہیڈ کوچ شرق صدیقی جدید اور اعلیٰ تربیت دے رہے ہیں۔