انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ:راو وقار اور محمد وقاص کی سنچر یاں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ مزید3 میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ افزا گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں محمود خان کرکٹ کلب نے لا روش کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لا روش کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔ رائو وقار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مد د 100 ، فہد ندیم نے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 62، حمزہ سرور نے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 62 اور علی حیدر نے 22 رنز بنائے۔ محمد وقاص نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں محمود خان کرکٹ کلب نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 300 رنز بنا لئے۔ محمد وقاص نے جارہانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں 7 چھکوں کی مد د سے 100 رنز ، طیب نے 8 چوکوں 5 چھکوں کی مد د سے 81، عابد نے 27،محمد حسن نے 24 اور بہرہ مند نے 21 رنز بنائے۔ راو وقار نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اسٹو ڈینٹ اسپورٹس گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ایر پورٹ اسٹار نے لا نڈھی جم خا نہ کو لٹس کو 19 رنز سے ہرا دیا۔ ائیر پورٹ اسٹار کر کٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔ عابد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مد د سے ناقابل شکست 99، شاہد نے 33 اور یاسر خان نے 26 رنز بنائے۔ محمد فیصل اور عارف نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں لانڈھی جم خا نہ کو لٹس 191 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شاھد علی خان نے 8 چوکوں کی مد د ناقابل شکست 64، عارف شاہ نے 39 اور محمد حسنین نے 25 رنز بنائے۔ اسد علی شاہ، اکرام اللہ، اسد اللہ اور عابد علی نے2,2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔