کھیل
سب سے زیادہ آمدن:رشبھ پنت نے ویرات کوہلی سے پوزیشن چھین لی
دبئی: سب سے زیادہ آمدن کے معاملے میں بھارتی کھلاڑی رشبھ پنت نے ویرات کوہلی سے پوزیشن چھین لی
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے پاس اب سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز نہیں رہا۔ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رقم کے عوض بکنے والے رشبھ پنت نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے لیے لکھنؤ سپر جائنٹس نے رشبھ پنت کو 27 کروڑ روپے میں خریدا ہے جو کہ اب تک کا ایک اہم ریکارڈ ہے جب کہ رائل چیلنجرز بنگلورو نے ویرات کوہلی کو 21 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں بھارتی کھلاڑیوں کے آمدن کے 2 بڑے ذرائع بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ہی ہیں، جس سے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کی ایک سال کی مجموعی آمدن 32 کروڑ جب کہ ویرات کوہلی کی 28 کروڑ روپے ہے۔