چیمپئنز ٹرا�ی کیلیے آئی سی سی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی �وگئی، بھارت ضد پر قائم
دبئی: چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ تیسری بار بھی ملتوی ہو گئی جب کہ بھارت اپنی ضد پر قائم ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج صبح آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچے تھے، تاہم اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہونے اور بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے۔
آج کا آئی سی سی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اب آئندہ بورڈ میٹنگ 7 دسمبر کو ہوگی، جس میں بھارت پی سی بی کے مؤقف پر اپنا جواب دے گا۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے ابھی تک جواب نہ دیے جانے کی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ایونٹ کے معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی، حیران کن طور پر ایجنڈے میں بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار کا معاملہ شامل نہیں تھا۔