چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر “پاکستان”کا نام نہیں ہوگا
بھارت کا کرکٹ پر ایک اور حملہ، چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔
بھارت نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتا کہ کھلاڑیوں کی شرٹس پر میزبان ملک پاکستان کا نام درج ہو، حالانکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا میزبان ہوگا، لیکن بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نظر نہیں آئے گا۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ٹورنامنٹس میں شریک ٹیموں کی جرسی پر میزبان ملک کا نام لکھنا ضروری ہوتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز بھارت کے لیے دبئی میں نیوٹرل مقام پر ہوں گے اور اگر بھارت فائنل تک پہنچتا ہے تو وہ بھی دبئی میں کھیلا جائے گا، حالانکہ اس میگا ایونٹ کا میزبان ملک پاکستان ہے لیکن بھارتی کھلاڑیوں کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں ہوگا۔