آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز
میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)جرمنی کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زیویروف ،ہسپانوی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورسربین ٹینس اسٹار ،24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔27 سالہ جرمن ٹینس اسٹار الیگزینڈرزیویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دی ۔21 سالہ اسپین کے نامور ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہونے کے بعد ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لیہکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔