ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل این جی دستیاب ہوئی تو پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ ختم ہو سکتی ہے، پاور ڈویژن

اسلام آباد: پاور ڈویژن  کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر Liquefied Natural Gas کی دستیابی بہتر ہو جائے تو پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ رات پیک ٹائم میں ڈیمانڈ بڑھنے پر ڈیموں سے پانی کے اخراج کے ذریعے 4950 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی، جس سے نظام کو جزوی استحکام ملا۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں پن بجلی کی مجموعی صلاحیت 11500 میگاواٹ ہے، تاہم اس وقت تقریباً 6000 میگاواٹ کم پیداوار ہو رہی ہے، جس کی بڑی وجہ صوبوں کی جانب سے پانی کی کم طلب ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے جنوبی حصے سے وسطی گرڈ میں 400 میگاواٹ بجلی کی ترسیل جاری رہی، جبکہ زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ پالیسی کے مطابق جاری رکھی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ رات کے پیک اوقات میں 2 سے ڈھائی گھنٹے تک لوڈ مینجمنٹ کی گئی، جبکہ اکنامک لوڈ مینجمنٹ کا مقصد نظام کو مالی اور تکنیکی طور پر متوازن رکھنا ہے اور اس کا پیک ٹائم لوڈشیڈنگ سے براہ راست تعلق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایل این جی کی مکمل دستیابی یقینی بن جائے تو تقریباً 5500 میگاواٹ کے بند پاور پلانٹس دوبارہ فعال ہو سکتے ہیں، جس سے بجلی کی قلت میں نمایاں کمی آئے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں