اسلام آباد:اسلام آباد میں قتل کی لرزہ خیز وردات سامنے آئی جہاں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔
اسلام آباد کے تھانہ نون کی حدود میں ایک گھر سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں 2مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہیں۔
تمام افراد کی لاشیں گھر کے اندر سے برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ چاروں افراد کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔
ایک مقتول کی شناخت حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے جو سکیورٹی گارڈ تھا اور اپنے خاندان کے ساتھ اسی گھر میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مختلف پہلوئوں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔