ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماسکو میں اہم ملاقات، ایران اور روس نے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کردیا

ماسکو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ولادیمیر پیوٹن سے سینٹ پیٹرز برگ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ انہیں ایران کے سپریم لیڈر کا پیغام موصول ہوا ہے اور انہوں نے ایرانی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے عباس عراقچی سے کہا کہ وہ یہ پیغام پہنچائیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ امید ہے ایرانی عوام موجودہ مشکل حالات سے نکل جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہوگا، روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفادات کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی اس شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کی حمایت پر روس اور صدر پیوٹن کا شکریہ ادا کیا، جب کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہیں اور ایران و امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کی کوششیں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں