ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹر پول سے ملک ریاض اور بیٹے علی ریاض کے ریڈ وارنٹ

اسلام آباد:انٹر پول نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے۔

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض کو واپس لانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بحریہ ٹائون کراچی منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری ملزم ملک ریاض کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔

ان کے مطابق اسی کیس میں ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کے بھی انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کارروائی جاری ہے اور تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے دونوں ملزمان جلد گرفتار کر کے پاکستان لائے جائیں گے اور مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ملک ریاض، 72 سالہ بحریہ ٹائون کے بانی اور چیئرمین ہیں جبکہ ان کے 48 سالہ بیٹے علی ریاض کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔

بحریہ ٹائون کراچی کیس میں سپریم کورٹ نے 2019 میں سندھ حکومت کو واجب الادا رقوم کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔

اگست 2025 میں قانونی دبائو اور ممکنہ نیلامیوں سے قبل ملک ریاض نے مذاکرات اور باعزت حل کی اپیل بھی کی تھی۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں