ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کارکردگی بتانے کےلیےبہت کچھ ہے،ن لیگ جب بھی اقتدارمیں آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا، مریم اورنگزیب

لاہور: پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے پاس اپنی کارکردگی بتانے کے لیے بہت کچھ موجود ہے اور مسلم لیگ (ن) کو جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران مریم اورنگزیب کی تقریر کے موقع پر ایوان میں شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی، اپوزیشن نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی، تاہم سینئر صوبائی وزیر نے حکومتی کارکردگی کا بھرپور دفاع کیا۔

اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے اپوزیشن رکن اعجاز شفیع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی ایک بھی بات درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوان سچ بولنے کی جگہ ہے، سیاسی باتیں ایوان سے باہر بھی کی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق دور میں اسکول ایجوکیشن کا بجٹ 30 ارب روپے تھا، جو اب بڑھ کر 130 ارب روپے ہو چکا ہے۔ ان کے بقول وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایسے اصلاحاتی اقدامات کیے ہیں جن کا پہلے تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت میں صحت کا بجٹ سابقہ دور کے مقابلے میں 400 فیصد زیادہ ہے، جبکہ 90 فیصد کسان ، کسان کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اب تک 20 ہزار ٹریکٹر کسانوں میں تقسیم کر چکی ہے، جبکہ مزید 30 ہزار ٹریکٹر جون تک فراہم کر دیے جائیں گے۔

انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ ان کی گنتی سے بھی زیادہ ہے اور جب انہیں بولنے کا موقع دیا گیا تو انہوں نے ایوان میں حقائق کے برعکس بات کی۔

اپنے خطاب کے اختتام پر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ’’معرکۂ حق‘‘ لڑنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں