برلن: جرمنی کے چانسلر چانسلر فریڈرک مرز نے خبردار کیا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بند رہی تو دنیا کو تیل اور گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ عالمی توانائی منڈیوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ صرف سپلائی چین کو متاثر کرے گی بلکہ اس کے اثرات یورپ سمیت دنیا بھر میں قیمتوں کے شدید اتار چڑھاؤ کی صورت میں سامنے آئیں گے۔
فریڈرک مرز نے کہا کہ اگرچہ یورپ کو تیل اور گیس کی سپلائی کا بڑا حصہ متبادل راستوں سے حاصل ہوتا ہے، تاہم آبنائے ہرمز عالمی توانائی ترسیل میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔جرمنی کے پاس تیل اور گیس کے مناسب ذخائر موجود ہیں، لیکن عالمی منڈی میں کسی بھی قلت کا اثربالواسطہ طور پرملکی معیشت پر بھی پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح یہی ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کیلئے ہرممکن سفارتی کوششیں کی جائیں تاکہ عالمی توانائی بحران سے بچا جا سکے، صورتحال صرف توانائی ہی نہیں بلکہ عالمی معیشت کے استحکام کیلئے بھی انتہائی اہم ہے۔