ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شدید گرمی کے دوران اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مختلف علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے بھی تجاوز کر گیا ہے، جبکہ کئی علاقوں میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی ہو رہی ہے۔

گارڈن، لیاری، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، اورنگی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔ اسی طرح منگھوپیر، سرجانی، سہراب گوٹھ، بلدیہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بھی صورتحال خراب ہے۔

لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ امتحانات کی تیاری میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں