ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان کاوقار بلند ہوا، قوم مسلح افواج کیساتھ کھڑی ہے،عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے عالمی سطح پر ملک کے وقار کو مزید بلند کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی قوم، مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں کی مشترکہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق پوری قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی دفاع کو مضبوط بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، جو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشتگردی کو فروغ دینے اور دہشتگرد عناصر کی سرپرستی میں ملوث رہا، تاہم پاکستان نے ہر سطح پر اس کا مؤثر جواب دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستانی فضائیہ نے بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نہ صرف جنگی بلکہ سفارتی محاذ پر بھی اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ ’’بنیان مرصوص‘‘ کی عظیم فتح کے جشن کے لیے آج پوری قوم یکجا ہے اور اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور قوم نے ہمیشہ قربانیوں کے ذریعے اپنے وقار اور بقا کا تحفظ کیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں