پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف چلائی جانے والی مہم ناکام ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے اور وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو ہٹانے کا کوئی امکان نہیں اور ان کے خلاف مہم چلانے والے مایوس ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور پی ٹی آئی کے اندر کسی قسم کا فارورڈ بلاک موجود نہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔