ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی سے ملاقات اور طبی سہولیات کا کیس؛ جیل سپرنٹنڈنٹ طلب

اسلام آباد : ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو ذاتی معالج کی سہولت فراہم کرنے اور اہل خانہ سے ملاقات کے معاملے پر اہم احکامات جاری کر دیے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو روز کے اندر درخواست پر باقاعدہ فیصلہ کریں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ درخواست گزار کے تحفظات کا جائزہ لینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیل حکام کو چاہیے کہ وہ ٹھوس وجوہات کے ساتھ اپنا تحریری آرڈر جاری کریں تاکہ معاملہ مزید نہ الجھے۔

بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جیل میں ان کی والدہ کی صحت کو درپیش خطرات کے پیش نظر ذاتی ڈاکٹر تک رسائی ناگزیر ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہوں نے جیل انتظامیہ کو بارہا درخواستیں دی ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں بتایا کہ 16 اور 17 اپریل کی درمیانی شب بشریٰ بی بی کی سرجری کی گئی تھی، جس کے بعد سے ان کی صحت اور ملاقاتوں کے حوالے سے سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ جیل حکام کو جلد فیصلے کا پابند کیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست جیل حکام تک پہنچا دی گئی ہے، جس پر وکیل نے کورئیر اور ذاتی طور پر درخواست جمع کروانے کے دستاویزی ثبوت پیش کیے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ عدالت کا مقصد اس معاملے کو متعلقہ حکام کے پاس بھیجنا ہے تاکہ وہ میرٹ پر فیصلہ کریں۔

عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا پابند بنایا جائے۔ اس اہم قانونی معاملے کی مزید سماعت اب 6 مئی کو ہوگی، جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں