ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آبنائے ہرمز کی کشیدگی پر ایران کا ردعمل، امریکا کو جارحیت کا ذمہ دار قرار

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی حالیہ کشیدگی امریکا کی ایران کے خلاف جارحیت کا نتیجہ ہے اور واشنگٹن کے لیے اپنے زیادہ سے زیادہ مطالبات سے پیچھے ہٹنا مشکل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں میں سستی کی ذمہ داری بھی امریکا پر عائد ہوتی ہے، امریکی اقدامات سے قبل آبنائے ہرمز عالمی بحری گزرگاہ کے طور پر محفوظ تھی۔ ان کے مطابق ریاستیں اور شپنگ کمپنیاں اس بات سے آگاہ ہیں کہ اس راستے سے گزرنے کے لیے ایران سے رابطہ ضروری ہے، جبکہ ایران کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز اور بین الاقوامی پانیوں میں عدم تحفظ کو بڑھایا ہے، جبکہ ایران خود کو اس اہم گزرگاہ میں امن اور سلامتی کا محافظ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان بطور ساحلی ممالک محفوظ جہازرانی کے لیے مشترکہ پروٹوکول اور مؤثر نظام پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلح افواج امریکی خطرات کا جواب دینا جانتی ہیں اور اس وقت ایران کی توجہ جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے، جبکہ امریکا ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات دہرا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں