لاہور: بجلی کی قیمت میں ایک پیسہ کمی کا اعلان، نیپرا نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک پیسہ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو ایک پیسے فی یونٹ کا ریلیف مئی کے بلوں میں ملے گا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 27پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔