ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر سے 94سول ججز کی تقرریاں وتبادلے

لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ پنجاب کے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلےکر دیے گئے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 94 سول ججز کو نئے مقامات پر 11 مئی تک چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ججز کے تقرر و تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج محمد آصف نواز ملتان سے جہلم جبکہ سول جج ہما الطاف کا حسین آباد سے منڈی بہاؤالدین ٹرانسفر کردیاگیا۔جبکہ سول جج شہباز حسین شیخوپورہ سے چونیاں اور صائمہ تبسم سیالکوٹ سے چونیاں تعینات کی گئیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول جج کلیم اللہ ڈی جی خان سے نارووال اور سول جج عبد الستار گجرات سے بورے والا تعینات کردیےگئے، ٹرانسفر ہونے والوں میں لاہور سے 18 سول ججز بھی شامل ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں