ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران امریکا مذاکرات سے نیتن یاہو بے خبر،تشویش میں مبتلا

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ایران امریکا مذاکرات سے دور رکھنے پر تشویش ہونے لگی ہے۔

انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال جاننے کےلیے امریکی حکام سے مسلسل رابطے کیے ہیں، جب کہ ان مذاکرات میں ممکنہ پیش رفت نے تل ابیب میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

اسرائیلی قیادت کو خدشہ ہے کہ کسی حتمی معاہدے کی صورت میں امریکا ایران کو اہم رعایتیں دے سکتا ہے، جس سے خطے میں طاقت کا توازن متاثر ہو سکتا ہے۔

 امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ر پورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی انتظامیہ کے حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے تاکہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ ترین پیش رفت کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔

سی این این کے مطابق ایک اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ ان رابطوں کا مقصد یہ جاننا ہے کہ اس وقت مذاکرات میں کن نکات پر بات چیت ہو رہی ہے اور کون سی تجاویز زیر غور ہیں۔

 ذرائع کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہے کہ امریکا معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے آخری مرحلے میں ایران کو بعض اہم رعایتیں دے سکتا ہے خاص طور پر اقتصادی پابندیوں میں نرمی کے امکانات اسرائیلی خدشات میں اضافہ کر رہے ہیں۔

ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو معمول کے مطابق امریکی حکام سے رابطے میں رہتے ہیں تاکہ مذاکرات کی صورتِ حال سے آگاہ رہیں ۔

 امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کی تشویش یہ بھی ہے کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام اور اس کے علاقائی اتحادی نیٹ ورک پر سخت پابندیاں برقرار رہیں، اوراسرائیلی فوج کو خطے میں خطرات کے خلاف کارروائی کی آزادی بھی حاصل رہے۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں