ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بنوں حملے پر افغان ناظم الامورکی طلبی،پاکستان کا سخت احتجاج

اسلام آباد: پاکستان کا میں دہشت گرد حملے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ، احتجاجی مراسلہ بھی تھمادیا۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود دہشتگردوں نے کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 9 مئی کو بنوں میں ہونے والے حملے میں 15 پولیس اہلکار شہید جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات، شواہد اور تکنیکی انٹیلیجنس سے ثابت ہوا ہے کہ حملے کے منصوبہ ساز افغانستان میں موجود تھے۔

پاکستان نے اس واقعے پر افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی رپورٹس میں بھی افغان سرزمین پر دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان اس بزدلانہ حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے دوست ممالک کی ثالثی میں افغان طالبان کے ساتھ متعدد مذاکرات کیے، تاہم افغان طالبان دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکام رہے۔ پاکستان نے دوٹوک مؤقف اختیار کیا کہ قومی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں