ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیتن یاہو کے پاکستان پر الزام کو تعریف کے طور پر لینا چاہیے: دفاعی تجزیہ کار

دفاعی تجزیہ کار ائیر وائس مارشل (ر) اعجاز محمود نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو دراصل پاکستان کی صلاحیتوں کے اعتراف کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایرانی طیاروں کی موجودگی سے متعلق امریکی میڈیا کے دعوے محض پروپیگنڈا ہیں۔ ان کے مطابق اگر ایرانی طیارے نور خان ائیربیس پر موجود ہوتے تو اس کے شواہد ریڈار ٹریکنگ سسٹم پر ضرور سامنے آتے۔

دوسری جانب صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم اور سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو آپریشن سندور کا تسلسل قرار دیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں