کراچی: قطر سے ایل این جی لے کر آنے والا دوسرا جہاز آبنائے ہرمز سے گزر کر کراچی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز میں ابتدائی طور پر کچھ وقت کے لیے روکے جانے کے بعد ایل این جی جہاز دوبارہ روانہ ہوا اور اب بحفاظت کراچی پہنچ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال کے بعد مجموعی طور پر تین ایل این جی جہاز کراچی پہنچ چکے ہیں۔ ان میں ایک جہاز امریکہ، دوسرا متحدہ عرب امارات اور تیسرا قطر سے روانہ ہوا تھا۔
تمام ایل این جی کھیپیں پورٹ قاسم پر اتاری جا رہی ہیں تاکہ ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور گیس سپلائی میں تسلسل برقرار رہے۔